اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ورسٹائل اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) جدا گانہ انداز،برجستہ جملے، فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار البیلا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے، البیلا کی کھٹی میٹھی باتیں آج بھی شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں۔

منفرد اداکاری اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی، اداکاری کا یہ البیلا انداز ورسٹائل اداکار البیلا کا وصف تھا، البیلا21 ستمبر  1940 ءمیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ میں پیدا ہوئے،ان کا اصل نام اختر حسین تھا، فلمی دنیا کی چکا چوند نے لڑکپن میں ہی البیلا کو گوجرہ سے لاہورنقل مکانی پر مجبور کر دیا، ان کی پہلی فلم رشتے 1963ءمیں ریلیز ہوئی۔

البیلا کو گلوکاری کا بھی بے حد شوق تھا، انہوں نے فلموں"سائرن"،"سپر گرل" اور"اللہ دتہ" میں  اپنی آواز کا جادو بھی جگایا، اختر حسین عرف البیلا نے سٹیج کا رخ کیا تو وہاں بھی قسمت  کا ستارہ خوب چمکا، البیلا نے اداکار امان اللہ کے ساتھ مل کر تھیٹر کو اتنا مقبول کردیا کہ یہ باقاعدہ انڈسٹری کی صورت اختیار کرگیا، انہیں پنجاب میں روایتی تھیٹر کا بانی مانا جاتا ہے۔

البیلا کافی عرصہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی قیام پذیر رہے، 17جولائی 2004ء کو البیلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے لیکن  اپنے البیلے انداز کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے