اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نے گاتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے گلوکار کی ویڈیو شیئر کردی

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے روایتی گانا گانے والے ایک مقامی گلوکار کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چیلنج کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکار کو گانا گاتے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  ہمت ہے تو گلوکار کو ٹیگ کریں اور گانے کے انداز پر تنقید کرکے دکھائیں ۔

گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ علی ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی گلوکار کے گانے کی ویڈیو کئی سال پرانی ہے جو مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے