اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ڈرامے 'ارتغرل ' پر اداکار یاسر نواز کا تبصرہ سامنے آگیا

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ 'ارتغرل' ڈرامے میں جنگوں سے زیادہ ساس بہو کی سازشیں اور رومانس دکھایا گیا ہے۔

حال ہی میں اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ایک انٹرویو کا حصہ بنے جہاں انہوں نے پاکستانی اور غیر ملکی میڈیا کی جانب سے نشر کیے جانے والے مواد پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔یاسر نواز نے کہا کہ  لوگ پاکستان کے پروگرامز اور ڈراموں پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کہ اس میں ساس بہو کی سازشیں دکھائی گئی ہیں  تو میں بتانا چاہوں گا کہ  ایسا غیر ملکی ڈراموں میں بھی ہوتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو وہی دکھایا جاتا ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں جیسے ترکیہ کے مشہور ’ارتغرل غازی‘ ڈرامے میں جنگوں سے زیادہ ساس بہو کی سازشیں اور ہیرو ہیروئن میں رومانس دکھایا گیاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے