اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہریار منور اورسائرہ یوسف 'رد' میں جلوہ گر ہوں گے

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹر کے معروف اداکار شہریار منور اور ورسٹائل اداکارہ سائرہ یوسف اب 'رد' میں جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق نئے آنے والے ڈرامے رد کے حوالے سے شہریارمنور، سائرہ یوسف اور ارسلان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اعلان کیا۔ ڈرامے رد کی فرسٹ لک کو مختلف اداکاروں نے شیئر کیا جس میں پس منظر میں ان کی آواز سنائی دے رہی ہے جو کہ اپنی آواز کے ذریعے ڈرامے میں اپنے کردار کو بیان کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ڈرامے میں سائرہ کے علاوہ شہریار منور اور ارسلان نصیر بھی شامل ہیں۔احمد بھٹی نے اس ڈرامے کو ہدایات دی ہیں جبکہ اس کو تحریر صنم مہدی زریاب نے کیا ہے، یہ ڈرامہ جلد ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہریارمنور نے ایک فلم غازی بھی ایک ساتھ کی تھی، جوکہ سینما سکرین پر نہ لگ سکی، جبکہ صنف آہن کی کاسٹ میں بھی سائرہ اور شہریار شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے