اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمایوں سعید کی کامیابی کا راز کیا ہے؟اداکار آغا شیراز نے حقیقت بیان کردی

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار آغاز شیراز نے اداکار ہمایوں سعید کی کامیابی کا راز بیان کردیا۔

ایک انٹرویو میں آغاز شیراز سے پروگرام  کے میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں کون سی شخصیت اداکار نہیں ہے؟ اس موقع پر انہوں نے محبت بھرے لہجے میں جواب دیا کہ وہ ہمایوں سعید کو اداکار نہیں سمجھتے۔آغاز شیراز نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید خود بھی اپنے آپ کو اداکار نہیں کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ایک اصلی ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے بھائی کی دعائیں ہیں۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید پاکستان کے نامور اداکار ہیں اور پوری دنیا میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے