اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مہوش حیات کا فلم کی دنیا میں بڑا کام کرنے کا اعلان

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ یو کے میں اپنی نئی فلم کمپنی ’پنک لاما فلمز‘ کھول رہی ہیں جو کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ پنک لاما فلمز کے  ذریعے ایسی فلمیں اور ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلامو فوبیا اور اینٹی پاکستان اسٹیریوٹائپ کے پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے اور پاکستان کی ایک مثبت تصویر دکھائی جائے۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ان کی اس فلم کمپنی  میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔یاد رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنی ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بڑی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے