اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لیجنڈ اداکار شکیل احمد انتقال کرگئے

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) سینئر لیجنڈ اداکار شکیل احمد طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کےمطابق اداکار شکیل احمد کی عمر 85 برس تھی جوکہ طویل عرصے سے بیمار تھے، شکیل احمد دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے ملیر کینٹ سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔اداکار شکیل احمد کا اصل نام یوسف کمال تھا، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بے شمار یاد گار ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے۔

شکیل احمد کے انتقال کی خبر پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شکیل ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں، مجھ سمیت ان کے تمام ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے