اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عید الاضحیٰ پر کون کونسی پاکستانی فلمیں ریلیز ہونگی؟نام سامنے آگئے

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں کے نام جاری کردیے گئے ، سٹار کاسٹ میں مہوش حیات ، سائرہ یوسف ، وہاج علی اور شہروز سبز واری سمیت دیگر اداکار مختلف کرداروں میں سلور سکرین پر ابھریں گے۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم بے بی لیشیس میں اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اداکارہ مہوش حیات اور اداکار وہاج علی کی فلم تیری میری کہانیاں اپنے منفرد سکرین پلے کے ساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں کئی معاشرتی کہانیاں یکجا نظر آئیں گی۔

کامیڈی فلم وی آئی پی نئی کاسٹ کے ساتھ عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں سیاسی منظر نامے کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا گیا ہے۔کرائم تھرلر فلم مداری بھی عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جا رہی ہے، فلم کی کہانی شہر کراچی کی سیاسی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے جس میں جرائم کی دنیا، ناقص نظام انصاف اور اس کا خوفناک انجام دکھایا گیا ہے، فلم مداری میں نوجوان سٹار کاسٹ اہم کرداروں میں نظر آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے