اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروہ اور فرحان کی عید پر نئی لی گئی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی عید کے موقع پر ایک ساتھ لی گئی تصاویر نے مداحوں کو تعریف پر مجبور کردیا۔

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین نے عید کے موقع پر ایک ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو خوبصورت سرپرائز دیا، تصاویر میں فنکار جوڑی نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، عروہ اور فرحان کی نئی تصاویر نے اِن کے چاہنے والوں کی عید کا مزہ دوبالا کر دیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی عید کے موقع پر ایک ساتھ لی گئی تصاویر نے مداحوں کو تعریف پر مجبور کردیا۔

فرحان سعید نے اہلیہ عروہ حسین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مشہور پنجابی گانے"آج کالا جوڑا پا، ساڈی فرمائش تے" کے بول لکھے ہیں، فرحان سعید نے تصویر کے ساتھ مداحوں کو اپنی اور اہلیہ کی جانب سے عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

فرحان سعید کا عروہ کے ہمراہ اپنی یہ تصویر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ اُن کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس جوڑی کی تعریفیں اور اِن سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے