اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا شکیل احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار شکیل احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکار شکیل کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شکیل سے ان کے پُرانے خاندانی تعلقات تھے، شکیل ایک خوبصورت شخصیت کے مالک تھے جنہیں وہ کئی سالوں سے جانتی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب وہ شکیل صاحب سے ملاقات کیلئے ہسپتال گئیں تو وہ بہت خوش ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اداکار شکیل احمد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے، اداکار کئی دنوں سے علیل تھے اور چار روز سے نجی ہسپتال میں داخل تھے۔

بشریٰ انصاری سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اداکار شکیل احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے