اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور نے شہر کے دو میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو شہر کے دو میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سمن آباد انڈر پاس اور اکبر چوک فلائی اوور کا دورہ کیا جہاں انہیں دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، کمشنر لاہور نے دونوں پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سمن آباد انڈر پاس اور اگست میں اکبر چوک فلائی اوور کا کام مکمل ہو جائے گا، سمن آباد انڈر پاس کو 15 جولائی اور اکبر چوک کو 14 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔

فزیکل پراگریس کے مطابق ایل ڈی اے نے اکبر چوک فلائی اوور کے لیے پائلیں بچھانے کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا ہے،  اکبر چوک فلائی اوور کی 152 میں سے 143 پائلیں مکمل جبکہ چھ زیر تعمیر ہیں، فلائی اوور کے 66 میں سے 2 باکس گرڈرز جبکہ 52 کنکریٹ پیڈز مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے