اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) شہر میں دن بھر شدید گرمی کے بعد ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں  ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے، کالے اور گھنے بادل چھانے سے سرشام ہی اندھیرا چھا گیا، موسلادھار بارش کے باعث عبدالکریم روڈ، لاہور ہوٹل اور قریبی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے آج سے 30 جون تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسلادھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے