اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

215 ارب کے مزید ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں: امیر جماعت اسلامی

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 13 جماعتی اتحاد نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور استعمار کی غلامی میں تمام حدیں پار کر دیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غریبوں پر مہنگائی کے ڈرون حملے جاری ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی اتحاد نے آئی ایم ایف اور استعمار کی غلامی میں تمام حدیں پار کر دی ہیں جبکہ حکومتی مراعات کم ہوئیں نہ کابینہ کا سائز اور سارا بوجھ عام آدمی پر ڈالا جا رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سودی معیشت اور کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں اور ملک پر ایک ہی ٹولے کے افراد نسل در نسل حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایماندار اور اہل افراد کو آگے لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے