اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضلعی انتظامیہ کا منی پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن،9 دکانیں سربمہر

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) چھٹی کے روز بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ، غیر قانونی منی پٹرول پمپس ،ایل پی جی اورکم پیمائش پیٹرول دینے والے پمپس ضلعی انتظامیہ کے نشانے پر آگئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ  خرم حمید نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی فروخت کرنے والی 9 دکانیں سربمہر کردیں، کارروائیاں جیا بگا، صوئے آصل، مین بازار رائے ونڈ روڈ  اور بھوگیوال روڈ چائنہ سکیم میں کی گئیں۔

اے سی کینٹ محمد مرتضیٰ نے بھی کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپ کو پکڑ لیا، برکی روڈ پر نجی پٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر بھاری جرمانہ کیا گیا جبکہ  اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ نے لکھو ڈیر میں فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران چار فیکٹریوں کو آخری وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے