اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جھلسا دینے والی گرمی بجلی کے ٹرانسفامر بھی جھلسانے لگی

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت کے باعث تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 5500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، لوڈ بڑھنے کے باعث ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا، مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

مزنگ، کچا جیل روڈ، عامر ٹاؤن،ہربنس پورہ،شاہدرہ ٹاؤن،امامیہ کالونی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے تک بجلی بند رہی،  شدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہوگئے، بچے، بوڑھے، خواتین اور بیمار شہری شدید اذیت میں مبتلا رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے