اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کی آج 12 ویں برسی

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) شاندار اور لافانی گیتوں کے خالق، سدا بہار شخصیت کے مالک اور معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، ان کے نغمے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔

خواجہ پرویز 1932ء میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے، اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا جبکہ پرویز تخلص ٹھہرا، تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا۔

خواجہ پرویز 1950ء کی دہائی میں گیت نگاری سے وابستہ ہوگئے، 10 ہزار سے زائد فلمی گیت تحریر کئے، انہوں نے کمال مہارت سے بیک وقت اردو اور پنجابی زبانوں میں گیت نگاری کی۔

گلوکارہ مسرت نذیر کے شادی بیاہ کے گیتوں کی معروف البم کے نغمے بھی خواجہ پرویز کے قلم سے نکلے، استاد نصرت فتح علی خان نے بھی خواجہ پرویز کے کئی مقبول نغمے گائے۔

باغ و بہار شخصیت اور عظیم نغمہ نگار خواجہ پرویز 20 جون 2011ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے