اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران بروکر سے پیار ہوگیا تھا: نادیہ حسین

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران ان کے پیسے ڈبل ہونے پر انہیں بروکر سے پیار ہوگیا تھا۔

ایک انٹرویو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر جب انہوں نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی تو انہیں اپنے بروکر کے ساتھ محبت ہوگئی تھی بعدازاں انہوں نے شادی کرلی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے بروکر یعنی اپنے شوہر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر میرے پیسے ڈبل کرکے دیئے تو میں انہیں ڈنر کراؤں گی، نادیہ حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شوہر نے اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل پیسے کرکے دیے ہوں گے تاکہ میں ان سے متاثر ہو سکوں۔

اداکارہ نے کہا کہ آج تک ان کے شوہر نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ واقعی ان کے پیسے سرمایہ کاری سے ڈبل ہوئے تھے یا انہوں نے خود اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل کرکے دیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے