اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کاسمیٹک سرجری کروانے پر نیمل خاور کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی چند نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔

وائرل تصاویر پر نیمل خاور خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر بھی نیمل کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل خاور خان کو پاکستانی اداکارہ و ماڈل سارہ لورین اور بھارتی اداکارہ و ڈانسر سنی لیون جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے