اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ سہیل کو کیریئر کے آغاز میں کیا کہہ کر مسترد کیا گیا تھا؟اداکار نے ماضی کی بات بتا دی

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ سہیل نے کہا ہے کہ مجھے کیریئر کے آغاز میں یہ کہہ کر مسترد کیا گیا تھا کہ میں ہیرو نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں حمزہ سہیل کا کہناتھا کہ ایک اداکار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی انہیں اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے اور شوبز میں قدم رکھنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی۔انہوں نے کہا کہ میں  نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں 35 سے 40 آڈیشنز دیئے تھے اور پروڈکشن ہاوسز سمیت کافی لوگوں نے انہیں یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ وہ ہیرو نہیں لگتے۔حمزہ نےمزید  بتایا کہ کئی لوگوں نے تو میرے سامنے ہی مجھے یہ بات کہہ دی کہ میں ہیرو نہیں لگتا اور کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں شکل سے چھوٹا لگتا ہوں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے