اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈین حکومت نے ساف کپ میں پاکستان کی میزبانی کیلئے کلیئرنس دیدی

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) انڈین حکومت نے اس ماہ ساف کپ میں پاکستان کی میزبانی کے لیے انڈین فٹبال حکام کو کلیئرنس دے دی۔

ذرائع کے مطابق آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے کہ بھارتی حکومت کی تمام متعلقہ وزارتوں نے پاکستان فٹبال ٹیم کی بنگلور آمد کی کلیئرنس دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پی ایف ایف کو باضابطہ دعوت نامے کے ساتھ انڈین سپورٹس، داخلہ اور خارجہ کی وزارتوں سے کلیئرنس کے خطوط بھی بھجوائے گئے ہیں۔

اے آئی ایف ایف نے یہ دستاویزات اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور پھر پی ایف ایف کی درخواست پر ماریشس میں انڈین ہائی کمیشن کو بھی بھیج دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم 4 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے کل ماریشس روانہ ہوگی اور وہیں سے وہ انڈین ویزا اپلائی کردے گی۔

تاہم انڈیا کی فلائٹ پر سوار ہونے سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کو پاکستانی حکومت کی کلیئرنس بھی درکار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے ماریشس میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے تاہم انڈیا میں ساف کپ میں شرکت پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے