اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل بھی مسترد کرنے پر شاہد آفریدی بھارت پر برہم

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر بھارت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیا کرسکتا ہے، پی سی بی نے ہمیشہ ہر بورڈ کو سپورٹ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش ، سری لنکا، افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جماعت شیوسینا کے صدر اور بانی بال ٹھاکرے ہمیں بھارت سے دھمکیاں دیتے تھے لیکن اس سب کے باوجود پاکستان حکومت نے ٹیم کو بھیجنے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان ٹیم بھارت گئی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جا سکتی اور جے شاہ مودی کو خوش کرنے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں لیکن میں ہمیشہ کہتاہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے