اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ ایشیاکپ کی میزبانی اگر پی سی بی کے ہاتھوں سے جاتی ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کا بائیکاٹ کردے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے اپنی پوزیشن ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں واضح کرچکا ہے تاہم قیاس آرائیوں اور افواہوں کے باوجود بورڈ پُرعزم ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا کی ذریعے خبریں چلائی تھیں کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے اور بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے پر پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان بیانات کو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹورنامنٹ ہونے کے قوی امکانات ہیں، بھارت کو اپنی ضد چھوڑنا ہوگی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے، پی سی بی نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کی تیاری کیلئے سہ فریقی سیریز کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کروائی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے