اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کی نئی رینکنگز جاری، ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے، انگلینڈ کے پیری بروک کا ایک درجے ترقی کے بعد 18 واں نمبر ہے، انگلینڈ کے اولی پوپ 11 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 886 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے راوسی وین ڈیوسن 777 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور فخر زمان 755 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے امام الحق کی 745 پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔

ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے