07 Jun 2023
(ویب ڈیسک) راوی روڈ پر سکول کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع سکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے ۔اس کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر درخت گرگئے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 98 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔