اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کی ایف سی کالج میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایف سی کالج میں فارمین انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس اینڈ انوویشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور بیرون ممالک سے آئے ریسرچرز بھی موجود تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر ایف سی کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد اور بیرون ممالک سے آئے ریسرچرز کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا کے پانچ ممالک کے ہیلتھ سسٹمز میں خدمات سر انجام دینے کا موقع ملا ہے، بطور وائس چانسلر طبی درسگاہوں میں ہمیشہ ریسرچ کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا طبی درسگاہیں ہمیشہ علم پھیلاتی ہیں، نوجوانوں کو کاروبار کی دنیا میں جدت لانا ہوگی، پمز میں بطور سربراہ بچوں میں ریسرچ کو فروغ دیا، ایک پرفارمر اپنی دنیا خود بناتا ہے، پرفارمر ہمیشہ مشکلات کو عبور کر کے کامیابی حاصل کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ 19 نے دنیا کو جینے کے نئے طریقے دیے، کورونا کے دورمیں جدید ریسرچ پر توجہ دی گئی، اچھی ریسرچ کے ہمیشہ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، پاکستان 2048 تک آبادی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر بیرون ممالک سے آئے ریسرچرز کے درمیان یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے