اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو ایچ ایس اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ کی مشترکہ کاوش، میڈیکل کالجوں کیلئے 150 ماسٹر ٹرینرز تیار

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) یو ایچ ایس اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ کی مشترکہ کاوشوں سے میڈیکل کالجوں کیلئے 150 ماسٹر ٹرینرز تیار ہو گئے۔

پروگرام کیلئے گرانٹ برٹش کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے میڈیکل ٹیچرز کو جدید تدریسی تکنیکوں میں تربیت فراہم کی گئی۔ تکنیکوں میں ٹرانسفارمیشنل، پرابلم بیسڈ اور بلینڈڈ لرننگ شامل ہے۔ میڈیکل ٹیچرز کیلئے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور میرپور آزاد کشمیر میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپس کے سہولت کاروں میں ملکی و غیر ملکی فیکلٹی شامل تھی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی خصوصی شرکت ہوئی۔ برٹش کونسل کی ہیڈ ہائیر ایجوکیشن اینڈ سکلز سارہ پرویز کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ سینئر پروگرام مینجر برٹش کونسل حمزہ سلیم بھی موجود تھے۔ پروفیسر ایاز علی خان، پروفیسر ادریس انور، پروفیسر سیدہ آمنہ احمد، پروفیسر فرخندہ غفور، ڈاکٹر صائمہ چودھری، ڈاکٹر سمیرا بدر، شیفیلڈ یونیورسٹی کی پروفیسر مشل مارشل، ڈاکٹر بنجمن جیکسن اور ڈاکٹر عامر برنی کی ویڈیو لنک پر شرکت ہوئی۔

 اختتامی تقریب میں پروگرام کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم  نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا150 ماسٹر ٹرینرز  نے اپنے اپنے کالجوں میں اساتذہ کی تربیت شروع کر دی۔ 

برطانوی ماہرین نے یو ایچ ایس کے ساتھ ملکر کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا اشتراک عمل سود مند ثابت ہوا، پروگرام صحت کے شعبے میں دوررس نتائج کا سبب بنے گا۔

اس موقع پر وی سی یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور  کا کہنا تھا برٹش کونسل پاکستان میں تعلیم  کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے