اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذیشان ملک اور ڈی سی لاہور کا لاری اڈہ کا دورہ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذیشان ملک اور ڈی سی لاہور نے لاری اڈہ کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اور سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، معاون خصوصی پنجاب اور ڈی سی لاہور نے ٹرانسپورٹ کرایوں کا جائزہ لیا۔

جنرل بس اسٹینڈ لاری اڈہ پر زائد کرایہ وصولی کی 2شکایات کا موقع پر ازالہ کیاگیا، شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن، زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کو سخت وارننگ دی، ٹرانسپورٹ کرایوں پر حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی۔ 

معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا سرکاری کرایہ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تمام بس اڈوں پر نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے، مسافروں کے حقوق کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جبکہ کرایوں کی اوور چارجنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

ڈی سی لاہور نے کہا زائد کرایہ وصول کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عید پر شہریوں کو بہترین سفری ماحول فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے