اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں: وریندر سہواگ

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق معروف کرکٹر وریندر سہواگ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نکلے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے دورے کے دوران جب بھی شاپنگ کی دکانداروں نے پیسے نہیں لئے۔ انہوں نے بتایا کہ 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے، جب دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ تو مہمان ہو ، آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں ہم۔

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں، سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا، لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے