اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سوئمنگ پولز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنےسےبچوں کی ہلاکت کیخلاف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےنوٹس پر لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سوئمنگ پولزکےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام ڈویژنل کمشنرزکو این اوسی کے بغیر تعمیر کیے گئے سوئمنگ پولز کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ بغیراین اوسی سوئمنگ پولز مالکان پولزکو بند کر دیں۔

محمد علی رندھاوا کا مزید کہنا ہے کہ پولزبنانے کے لیے ڈی سیز، محکمہ انجینئرنگ اور سپورٹس سے این اوسی لینا لازمی ہوگا،بغیراین اوسیز پولز کو سیل کرکے جرمانہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور کے علاقے گجر پورہ میں دو نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ جاوید اور 24 سالہ ذیشان شامل ہیں۔ نوجوان چار بجے سوئمنگ پول میں نہانے آئے اور ساڑھے 4 بجے ان کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئیں تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے