اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

06 Jun 2023
06 Jun 2023

( ویب ڈیسک ) ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 7 جون ( کل ) سے تھائی لینڈ میں ہوگا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے جبکہ یہ چیمپئن شپ 13 جون تک جاری رہے گی۔

اسی دوران 42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، 29 ویں ایشین جونیئر روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ اور 11 ویں پیرا روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

چیمپئن شپ میں مینز ایلیٹ، ویمن ایلیٹ، مینز جونیئر، ویمن جونیئر، مینز انڈر 23، ویمن انڈر23 کے انفرادی اور ٹیم ایونٹس رکھے گئے ہیں، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ( پی سی ایف ) کے مطابق 10 رکنی پاکستان سائیکلنگ ٹیم سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

صدر پی سی ایف سید اظہر علی نے کہا کہ فیڈریشن تمام 15 سائیکلسٹوں کو کانٹی نینٹل ایونٹ کے لیے بھیجنا چاہتی تھی لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکل سے چھ مرد اور چار خواتین سائیکلسٹ کو میدان میں اتارا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے