اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیاکپ ہو گا یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈہ سامنے آگیا

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ہو گا یا نہیں،بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈہ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو دوسرے بورڈز نے مسترد بھی کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی اے سی سی میں تنہا رہ گیا، اے سی سی ممبرز نے بی سی سی آئی کے مؤقف کی حمایت کردی، بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ ایک ہی وینیوسری لنکا میں ہو۔

بی سی سی آئی کا مؤقف ہے کہ دو وینیو پر لاجسٹک سمیت اخراجات زیادہ آئیں گے،سری لنکا، افغانستان اوربنگلہ دیش نے بھی بی سی سی آئی کی حمایت کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے وینیواور شیڈول کا حتمی اعلان اے سی سی اجلاس میں ہوگا،اجلاس میں صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کواندازہ ہے کہ اجلاس میں کوئی بھی بورڈ انکی حمایت نہیں کرے گا،نجم سیٹھی ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر ٹورنامنٹ سے بائیکاٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔

اے سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس دوآپشن ہیں، نیوٹرل وینیو پر کھیلیں یا پھر بائیکاٹ کریں، پاکستان کی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کےبعد براڈ کاسٹرز معاہدے پر نظرثانی کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ اس سال ایشیا کپ شاید نہ کھیلا جائے، پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں براڈ کاسٹرز ٹورنامنٹ کےلئے وہ معاہدہ آفر نہیں کریں گےجو پہلےکیا تھا، ایشیا کپ نہ ہونے کی صور ت میں بی سی سی آئی 4 یا 5 ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا پلان کررہا ہے،5 ملکی ٹورنامنٹ انڈیا میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے