(لاہور نیوز) بچوں کی موجیں شروع ہو گئیں۔ سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا۔
6جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔ تمام سرکاری و نجی سکول 20 اگست تک بند رہیں گے۔ طلبہ نے چھٹیاں کہاں اور کیسے گزارنی ہیں پلان بنا لیا۔ کہتے ہیں چھٹیوں میں موج مستی کے ساتھ ساتھ چھٹیوں کا کام بھی کرنا ہے۔
ادھر محکمہ سکول ایجوکیشن کی غفلت بھی سامنے آ گئی۔ موسم گرما کی تعطیلات تو ہو گئیں مگر سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مکمل کتابیں نہ ملیں۔ چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبہ کچھ کتابوں سے محروم ہیں۔ نویں اور دسویں کے طلبہ بھی کچھ کتابوں سے محروم ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کتابوں کے بغیر چھٹیوں کا کام کیسے کریں گے ؟
ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مکمل فنڈز ادا نہ ہونے پر کتابیں پرنٹ نہ ہوئیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مکمل کتابیں فراہم نہیں کی گئیں۔