03 Jun 2023
(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ فنڈز لیپ ٹاپ سکیم سمیت 152 مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، بجٹ میں ایچ ای سی کے14 نئے اور 138 پہلے سے جاری منصوبے بھی شامل ہیں۔
مختص فنڈ میں 12 ارب روپے کی لاگت کی وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری شامل ہے، اگلے سال لیپ ٹاپ سکیم پر 6 کروڑ 80 لاکھ خرچ ہوں گے۔ نیشنل سائبر سکیورٹی اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 60 کروڑ لاگت آئے گی،7 ارب39 کروڑ روپے لاگت کا پاک چین مشترکہ ریسرچ سنٹرمنصوبہ بھی شامل ہے جبکہ ملک بھر میں سرکاری جامعات کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبے بھی دستاویزات کا حصہ ہیں۔