25 May 2023
(لاہور نیوز) آئی سی ایس سیکنڈ ائیر کے پیپر میں سوال نمبر 5 آؤٹ آف کورس آنے کا انکشاف ہو گیا۔
سوال آؤٹ آف سلیبس آنے پر طلبا پریشان ہیں۔ طلبا نے بورڈ حکام سے سوال کی تیاری نہ ہونے پر نمبر نہ کاٹنے کا مطالبہ کر دیا۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ سوال نمبر 5 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتاب میں موجود ہی نہیں ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات میں آؤٹ آف کورس پیپر آنا ناممکن ہے۔ سوال کے حوالے سے ہیڈ ایگزمینرز سے مشاورت کی جائے گی۔