اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے نئے مالی سال کا بجٹ 4 ماہ کیلئے ہو گا: محسن نقوی

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کے نئے مالی سال کا بجٹ چار ماہ کے لیے ہو گا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے راولپنڈی جمخانہ میں پوٹھوہار  انکلوژر اورگیسٹ رومز کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی جمخانہ کے  ماڈل کو  پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کریں گے، پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ  4 ماہ کے لئے ہو گا، بجٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کرکے جلد کام شروع کریں گے،کچہری چوک فلائی اوور پر بھی کام کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا راولپنڈی سیف سٹی کیلئے بجٹ میں رقم مختص کریں گے، پنجاب میں اپنی مدد آپ کے تحت جمخانہ کلب بننے چاہیں کیونکہ یہ ماڈل کامیاب ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ جمخانہ کے پوٹھوہار انکلوژر کو ریکارڈ کم مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جمخانہ منصوبہ اور 38 گیسٹ رومز راولپنڈی کے شہریوں اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے بن رہے ہیں، مجموعی لاگت 550 ملین روپے ہے، انکلوژر میں لائبریری، فوڈ ہالز، کافی شاپ، گرینڈ سینما، ٹیبل ٹینس لاؤنج، سنوکر روم اور چلڈرن فن زون تعمیر کئے جائیں گے، اس میں کانفرس روم، سیلونز، ایڈمن ونگ اور لانڈری روم بھی موجود ہونگے۔

صوبائی وزیر  اوقاف اظفر علی ناصر، مشیر کنور دلشاد، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے