(لاہور نیوز) محکمہ خوراک کی مہنگا آٹا مزید مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔ گندم کی امدادی قیمت 36 سو سے 38 سو روپے فی من کرنے کی نئی تجویزنگراں حکومت کو ارسال کر دی گئی۔
2021سے 2022 میں گندم فی من ریٹ 1300 سے 2300 روپے فی من ہوا۔ نئے سیزن میں 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ گندم کی خریداری پر 380 ارب روپے تخمینہ کی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب نے نئی گندم خریداری کے ریٹس اور ہدف کی تجاویزی سمری قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی۔
گندم کی قیمت بڑھنے سے سرکاری آٹے کی قیمت میں بھی اضافے ہو گا۔ 65 روپے کلو ملنے والا سرکاری آٹا 108 روپے کلو تک بکنے کا امکان ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 21 سو روپے تک پہنچ جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی نے گندم کی قیمت 23 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی من کرنے کی منظوری دی تھی۔
