اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس چوروں کیخلاف پی آر اے کا بڑا کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے اور ٹیکس ادائیگی سے گریز کرنے والے افراد و کاروباری مراکز کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ افسران نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد پوائنٹس کو چیک کیا اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ نوٹسز بھی جاری کیے۔

کارروائیوں کے دوران ایسے کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا گیا جو رجسٹریشن نہیں رکھتے، ریکارڈ فراہم نہیں کرتے یا جعلی انوائسز کا استعمال کر رہے تھے۔ پی آر اے نے متعدد نادہندگان کو فوری طور پر ٹیکس ادائیگی اور رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے انہیں باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ انفورسمنٹ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے مختلف سیکٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ اور ڈیٹا ویریفکیشن کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام کی جا سکے۔

پی آر اے نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی فوڈ پوائنٹ یا سروس فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے پکی رسید فراہم نہ کی جائے تو اس کے خلاف شکایت درج کروائی جا سکتی ہے، تاکہ ٹیکس نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے