اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے

11 Feb 2023
11 Feb 2023

(لاہور نیوز) مظلوموں اور بے سہاروں کی آواز، معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں ہیومن رائٹس کمیشن کی سربراہ اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر 30سال تک ظلم ، نا انصافی اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے صدائے حق بلند کرتی رہیں۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا اور پاکستان میں پریکٹس کا آغاز کیا۔ خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ان کی پہچان بنا۔

عاصمہ جہانگیر نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور نظام عدل میں بہتری کیلئے کام کیا اور مشرف دور میں عدلیہ بحالی تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ حقوق آرڈیننس ہو یا مزدوروں کے حقوق کی بات  یا پھر خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ وہ ہر محاذ پر ہراول دستے کی صورت میں نظر آئیں۔

عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار کی صدر بھی رہیں۔ وہ 11 فروری 2018ء کو برین ہیمبرج کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے