اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کوئی ملک بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا: مریم نواز

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ملک بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

لاہور میں پنجاب انوویشن فار ویلیو، آپرچیونٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، دنیا میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، آج صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں پنجاب کا اہم کردار ہے، قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا نمایاں حصہ ہے، پنجاب میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے، کاروبار کیلئے تاجروں کو ذہنی سکون فراہم کرنا ضروری ہے، کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں امن و امان بنیادی اہمیت رکھتا ہے، بدامنی اور بے یقینی میں کاروبار ممکن نہیں، جہاں روز احتجاج اور توڑ پھوڑ ہو، وہاں محنت کش کیسے کام کرے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے