اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کیلئے میں نے راہ ہموار کی:میرا

14 Nov 2022
14 Nov 2022

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں بر ملا کہتی ہوں کہ بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے کی راہ میں نے ہموار کی ، میں نے اپنے فن کے ذریعے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور مجھے اس کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے 10سال کی عمر میں پہلا ٹی وی کمرشل کیا تھا اور اس کے بعد کامیابیوں کا نہ رکنے والا سفر شروع ہو گیا جو آج بھی جاری ہے ۔ میں نے بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے کی راہ ہموار کی اگر کوئی بغض میں اس سے انکار کرنا چاہے تو میں کچھ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور جھوٹ سے سخت نفرت ہے ، میں سچی اور کھری باتیں کرتی ہوں اور ہمارے معاشرے میں اس کا سچی اور کھری بات سننے کا رواج نہیں اس لئے اسے مذاق سمجھا جاتاہے ۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے