اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:پاکستان بنگلادیش کو شکست دیکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم بنگلادیش کو شکست دے کر انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

جاپان میں جاری ایونٹ کے پول بی کا آخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا، جس میں  پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔

 تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پاکستان کو برتری دلادی ، بارہویں منٹ میں منا اسلام نے مقابلہ برابر کردیا ۔

دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ،تیسرے کوراٹر میں عدیل نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بنایا،لیکن تین منٹ بعد ہی بنگلادیش نے مقابلہ پھر برابر کردیا۔ 39ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی سٹروک ملا جس پر حیدراعصام نے گول بنایا۔

اس کے بعد عبداللہ اعوان اور محمد یحییٰ نے فیلڈ گول بنا کر پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی دلادی۔

یوں  پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس  کا جمعہ کو بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے