04 Jun 2026
(لاہور نیوز) سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا میں دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران اہم سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
قبلِ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان گئے تھے، جہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔
