17 Aug 2022
(لاہور نیوز) ڈالر کے گرتے دام، سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ مختلف ماڈلز پر 75 ہزار روپے سے ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق سوزوکی پاکستان نے 660 سی سی آلٹو وی ایکس 90 ہزار روپے سستی کر دی۔ نئی قیمت 16 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 660 سی سی آلٹو وی ایکس ایل/اے جی ایس کی قیمت میں 1 لاکھ 16 ہزار روپے کمی، نئی قیمت 22 لاکھ 23 ہزار روپے ہو گئی۔ کلٹس وی ایکس ایل 1 لاکھ 35 ہزار روپے سستی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 30 لاکھ 24 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی 1 لاکھ 99 ہزار روپے سستی، نئی 37 لاکھ 60 ہزار روپے ہو گئی۔ سوزوکی راوی 75 ہزار روپے سستا، نئی قیمت 14 لاکھ 24 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کار ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ جس شرح سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اسی تناسب سے کمی بھی کی جائے۔
