اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہورنیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہد ف6 وکٹوں کے نقصان پر 42ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میزبان پاکستان کی جانب سے بابراعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، معاذ صداقت نے 27 رنز کی اننگ کھیلی، سلمان آغا 15، عرفات منہاس 9، غازی غوری 8 اور صاحبزادہ فرحان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان 29 اور عبدالصمد 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کیونمین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن ایلس، میتھیو شارٹ اور میٹ رینشا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا، آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 42 اوورز میں ہی 157رنز بنا کو پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارنوس لبوشیانے اور ایلکس کیری 19،19 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

مہمان ٹیم کے ایڈم زمپا 10، اولیور پیک اور کیمرون گرین 7،7 ، میٹ رینشا 4، کوپر کونولی 3، نیتھن ایلس ایک اور میتھیو شارٹ بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے