اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری

03 Oct 2021
03 Oct 2021

(لاہور نیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی،2روز میں 5سابق ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز  جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران  سیاسی محاذ پر سرگرم ،سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری۔حمزہ شہباز سے راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی کی ملاقات، مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ملتان سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسحاق  بچہ  بھی لیگی سکواڈ میں شامل ہوگئے

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے خانیوال کے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے جمیل شاہ کی ملاقات،لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سےپیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اختر علی گوپانگ  بھی مسلم لیگ ن میں شامل، ملتان سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر  بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔

حمزہ شہباز  نے مسلم لیگ میں میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  مسلم لیگ ن  ملک کی بڑی جماعت ہے، جوعوامی ایشوز پر بھرپور آواز بلند کررہی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے