اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سامنے آ گئی

07 Aug 2021
07 Aug 2021

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سامنے آ گئی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں شہباز شریف شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پی ڈی ایم کے 11 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل اور حکومت کے خلاف نئی تحریک کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق کشمیر اور سیالکوٹ الیکشن میں شکست کے بعد شہباز شریف خود سیاسی محاذ سنبھالیں گے۔ وہ پی ڈی ایم کے آئندہ  ہونے والے جلسوں میں بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف پیپلز پارٹی سے بھی رابطے میں ہیں اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی ن لیگ کا ہر ایشو پر ساتھ دے گی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز بھی پنجاب کی سیاست میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ آئندہ ہونے والے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حمزہ شہباز لیڈنگ رول ادا کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے