اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورہائیکورٹ میں نیا عدالتی روسٹر نافذ، 18 مئی سے 26 ججز مختلف کیسز کی سماعت کرینگے

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 18 مئی (سوموار) سے نیا عدالتی روسٹر نافذ العمل ہوگا جس کے تحت 26 ججز مختلف نوعیت کے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے، یہ روسٹر 4 جولائی تک لاگو رہے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے 26 ججز سنگل بنچ کے طور پر فرائض انجام دیں گے، جبکہ 9 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

ٹیکس، بنکنگ اور کمرشل اپیلوں کے لیے دو خصوصی ڈویژن بنچ سوموار سے جمعہ تک سماعت کریں گے تاکہ زیر التوا مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جا سکے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ایک دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، جبکہ دیگر دو رکنی بنچ مختلف شعبہ جات میں کیسز سنیں گے۔ ان میں ٹیکس و کمرشل اپیلیں، انسداد دہشت گردی کیسز، سول اپیلیں، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات، منشیات کیسز، اور بینکنگ و ٹیکس ریفرنسز شامل ہیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد یہ عدالتی روسٹر جاری کیا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کیسز کے بیک لاگ میں کمی اور عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے