اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دیدی

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) سینیٹ (ایوانِ بالا) نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت سکولوں کے نصاب میں بڑی تبدیلی، کمپیوٹر سائنس اور کوڈنگ کو اب لازمی مضمون قرار دے دیا گیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں مفت اور لازمی تعلیم کا ترمیمی بل 2026 پیش کیا گیا۔

ترمیمی بل کے مطابق ایلیمنٹری سے ہائی سکول تک تمام طلبا کے لیے پروگرامنگ سیکھنا اب قانونی طور پر لازم ہو گا جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اب ہر طالب علم کا بنیادی حق بن گئی ہے۔

بل کے مطابق رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2012 میں ترمیم کرتے ہوئے کمپیوٹر تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، سکولوں میں کوڈنگ اور کمپیوٹر سائنس کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

بل کا مقصد طلبا کو عالمی جاب مارکیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے دور کے لیے تیار کرنا ہے، اب صرف پڑھنا لکھنا کافی نہیں، ہر طالب علم کو کمپیوٹر پروگرامنگ بھی سیکھنا ہوگی، سینیٹ سے منظور ہونے والا ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے