اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان شاہینز چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا، جہاں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان شاہینز  نے ٹورنامنٹ کے 8 ایڈیشنز میں چھٹی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی اور ٹیم کی نظریں چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں، دفاعی چیمپئن نے رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان شاہینز  نے گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اے اور نیپال اے کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں بنگلادیش اے کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے