اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم ایک ہفتے تک کیوں ناراض رہے؟ سابق کوچ مکی آرتھر کا بڑا انکشاف

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے باوجود بابر اعظم کو ان کی سست بیٹنگ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد قومی بیٹر نے ایک ہفتے تک ان سے بات نہیں کی۔

ایک پوڈکاسٹ پروگرام ’دی سپر اوور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے بتایا کہ 2019 میں ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ پر کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم نے 112 گیندوں پر 115 رنز بنائے تھے۔

مکی آرتھر کے مطابق بابر نے 78 گیندوں پر 90 رنز مکمل کیے لیکن اگلے 15 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر سنچری مکمل کی۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ سنچری کے فوراً بعد انہوں نے مسلسل دو چھکے بھی لگائے۔

سابق کوچ کا کہنا تھا کہ اگر بابر 90 سے 100 رنز تک تیزی سے پہنچتے تو پاکستان مزید 15 رنز بنا سکتا تھا اور میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا۔

انگلینڈ نے 341 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

آرتھر نے بابر کی 2019 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کو اپنے دور کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے